وجودِ خُدا

بچپن میں ایک واقعہ پڑھاتھا جو آج تک اپنی پوری آب و تاب کیساتھ دماغ کے پردوں پر جگمگارہاہے
پچھلے دنوں استاد محترم ادریس آزاد صاحب کے ایک سیمینار بعنوان "وجودِ خدا" میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی تو یہ واقعہ ذہن میں گردش کرنے لگا، سوچا دوستوں کے ساتھ شئیر کرتا چلوں 
"ایک شخص جو کہ خدا کے وجود پر یقین نہیں رکھتاتھا، اس نے اپنے مہمان خانے میں ایک تختی آویزاں کر رکھی تھی جس پرانگریزی کے یہ چندالفاظ کندہ تھے
"GOD IS NO WHERE"
"یعنی خدا کہیں نہیں ہے"
ایک دفعہ ان صاحب کے پاس چند مہمان آئے جن کیساتھ ایک بچہ بھی تھا
بچے کی نظر تختی پر پڑی تو بآواز بلند کچھ یوں پڑھا
"GOD IS NOW HERE"
"یعنی خدا اب یہاں ہے"
بچے کی زبان سے یہ الفاظ سن کر وہ صاحب کانپ اٹھے اور اسی وقت سجدے میں گر کر دہریت سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ بچے کی زبان سے یہ الفاظ اللہ رب العزت نے اسی ترتیب سے ادا کرواکر اپنے وجود کا یقین دلایا ہے۔
#وجودِخدا
#گنڈاپوری
Share on Google Plus

About Unknown

0 comments:

Post a Comment